جنوبی کوریا کے صدر نے ریاض کے’ طریف ‘ تاریخی محلے کا دورہ کیا
’جنوبی کوریا کے صدر نے لیزر شو دیکھا اور تاریخ قصر سلوی کا بھی وزٹ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جنوبی کوریا کے صدر مون جے این نے ریاض میں طریف کے تاریخی محلے کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران انہیں سعودی عرب کی تاریخ اور تہذیب و ثقافت سے آگاہ کیا گیا ہے۔
دورے کے دوران سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب، وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح اور دیگر سعودی حکام ہمراہ تھے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے لیزر شو دیکھا اور تاریخ قصر سلوی کا بھی وزٹ کیا ہے۔