Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کے سالانہ معائنے کے لیے نئی پابندی، آگ بجھانے والا سیلنڈر ضروری 

نئے ضوابط کے مطابق گاڑی میں 70 سے زیادہ امور چیک کیے جائیں گے( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ معائنے (فحص دوری) ادارے نےکہا ہے کہ ’گاڑی پاس کرانے کے لیے آگ بجھانے والا سیلنڈر اورانتباہی تکون کی موجودگی ضروری ہے۔ اس کے بغیر گاڑی کمپیوٹرمیں پاس نہیں کی جائے گی‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق فحص دوری کی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ’ گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن کے موقع پر نئے ضوابط کے مطابق گاڑی میں 70 سے زیادہ امور چیک کریں گے۔ ان میں آگ بجھانے والے سیلنڈر اور انتباہی تکون کی موجودگی شامل ہے‘۔
’گاڑی کا سالانہ انسپیکشن اس کا مالک بھی کراسکتا ہے اورمختار نامے پر کوئی اور شخص بھی یہ کام انجام دے سکتا ہے۔ مختار نامہ ابشر کے ذریعے بھی جاری کرایا جاسکتا ہے‘۔
گاڑی کا سالانہ انسپییکشن کراتے وقت اگر پہلی مرتبہ معائنے میں گاڑی فیل ہوجائے تو ایسی صورت میں 14 دن کے اندر دو مرتبہ انسپیکشن کرایا جاسکے گا۔ 
فحص دوری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ سالانہ انسپیکشن 5 مراحل پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں گاڑی کا سرسری معائنہ ہوگا۔ اس کے تحت گاڑی کی نمبر پلیٹ، رنگ، چیسس نمبر، رجسٹریشن کی نوعیت اور ماڈل چیک  کیا جائے گا۔‘
’یہ بھی دیکھا جائے گا کہ انسپیکشن کے لیے لائی جانے والی گاڑی وہیکل رجسٹریشن یا کسٹم کارڈ میں مذکور معلومات سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں‘۔
گاڑی کے چالیس فیصد حصوں کا معائنہ ماہر اہلکاروں کی جانب سے ماہرانہ نظر کے ذریعے ہوگا۔ چالیس اہم چیزوں کی جانچ ہوگی۔ 

شیئر: