Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکی اماراتی ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

’چار صورت حال ایسی ہیں جن کے باعث ویزا کے حامل غیر ملکی کو امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی‘ (فائل فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات کے ادارہ اقامہ و ویزا وکسٹم نے کہا ہے کہ ’خلیجی ریاستوں میں مقیم غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ویزا لینا ہوگا۔‘
’الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے بعد چار صورت حال ایسی ہیں جن کے باعث ویزا کے حامل غیر ملکی کو امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے مزید کہا کہ ’پہلی صورت حال یہ ہے کہ ویزا جاری کرنے کے بعد خلیجی ریاستوں میں مقیم غیر ملکی کا اقامہ ختم ہوجائے۔‘
’دوسری صورت حال یہ ہے کہ ویزا جاری کرنے کے بعد اس کا پیشہ تبدیل کریا گیا ہو۔‘
ادارہ اقامہ و ویزا وکسٹم کے مطابق ’تیسری صورت حال یہ ہے کہ ویزا حاصل کرنے والا ایسے وقت میں امارات پہنچے جب اس کے اقامے میں تین ماہ سے کم مدت باقی رہ گئی ہو۔‘
’چوتھی صورت حال یہ ہے کہ ویزا حاصل کرنے والا ایسے وقت میں امارات پہنچے جب اس کے پاسپورٹ میں تین ماہ سے کم مدت باقی رہ گئی ہو‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’خلیجی ریاستوں میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے امارات میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ویزا حاصل کرنا شرط ہے‘۔
’الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے والا امارات میں 30 دن تک قیام کرسکتا ہے جبکہ ویزے میں مزید 30 دن کی توسیع ہوسکتی ہے‘۔
 

شیئر: