Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائنل میچ میں فرانس کا قومی ترانہ گانے والی مصری گلوکارہ

’فرح الدیبانی کی عمر 33 برس ہے، وہ مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
فیفا ورلڈ کپ میں فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان ہونے والے فائنل میچ سے پہلے مصری گلوکارہ فرح الدیبانی نے فرانس  کا قومی ترانہ گا کر شائقین کا دل جیت لیا ہے۔
العربیہ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی ملک کا قومی ترانہ کسی عرب گلوکارہ نے گایا ہے۔
اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کی دوسری مدت کے لیے انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پیرس میں ایفل ٹاور کے نزدیک ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں فرح الدیبانی نے فرانس کا قومی ترانہ گایا تھا۔
قومی ترانے کے اختتام پرفرانسیسی صدر نے مصر سے تعلق رکھنے والی فرح کے ہاتھ پر بوسہ دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
فرح الدیبانی کی عمر 33 برس ہے۔ وہ مصر کے شہر سکندریہ میں پیدا ہوئیں۔
 فرح نے جرمنی کے شہر برلن میں گریجویشن مکمل کی۔ وہ پہلی غیر ملکی ہیں جنہوں نے کسی صدراتی تقریب میں فرانس کا قومی ترانہ گایا ہے۔
مصری کلاسیکل گلوکارہ فرح الدیبانی گلوکاری کے شعبے میں متعدد ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔
 

شیئر: