متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے کہا ہے کہ’ اتوار یکم جنوری 2023 کو نئے عیسوی سال پر پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی‘۔
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق وزارت افرادی قوت نے نئےعیسوی سال کی چھٹی کا اعلان سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے منظور شدہ تعطیلات کے بارے میں کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا ہے۔