Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اونٹوں کا سب سے پہلا ہوٹل

اونٹوں کا پہلے ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے- (فوٹو اخبار 24)
کنگ عبدالعزیز کیمل میلہ ایڈیشن 6 میں دنیا بھر میں اونٹوں کے پہلے ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا- میلہ دارالحکومت ریاض کے الصیاھد میں منعقد کیا جارہا ہے-
ہوٹل میں اونٹوں کے آرام و راحت کا پورا انتظام کیا گیا ہے- سعودی دارالحکومت ریاض کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ یہاں دنیا بھر میں سب سے پہلے  اونٹوں کا ہوٹل کھولا گیا ہے-
اخبار  24 کے مطابق کیمل کلب کے ترجمان محمد الحربی نے بتایا کہ ہوٹل کو ’تطمن‘ کا نام دیا گیا ہے- یہ 120 کمروں پر مشتمل  ہے جن میں اونٹوں کو ہرطرح کی سہولیات دی جارہی ہیں-

ہوٹل کا ایک دن کا کرایہ 400 ریال ہے- (فوٹو اخبار 24)

ہوٹل میں 50 سے زیادہ اہلکار اونٹوں کی خدمت پر مامور ہیں- یہ روم سروس، اونٹوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال سمیت تمام کام انجام دے رہے ہیں-
الحربی نے بتایا کہ اونٹوں کے ہوٹل میں فائیو سٹار سروس فراہم کی جارہی ہے- اس حوالے سے اونٹوں کی سپیشل خوراک، گرم دودھ، کمروں کی صفائی اور موسم سرما کے پیش نظر انہیں گرم رکھنے کا اہتمام کیا جارہا ہے- ہوٹل میں ایک رات رہائش کا کرایہ  400 ریال ہے- دوپہر بارہ بجکر  30 منٹ تک  اونٹ ہوٹل میں رہ سکتا ہے- اس کے بعد ہوٹل چھوڑنا پڑتا ہے-
اونٹوں کے ایک مالک عمیر القحطانی نے بتایا کہ اونٹوں کے مالکان کو اس ہوٹل سے بڑی سہولت مل گئی ہے- کیمل کلب کے  ذمے داران نے  ہوٹل کا بندوبست کرکے بڑا کام کیا ہے- اونٹوں کو ہوٹل کے کمرے میں جانے سے قبل ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے-
القحطانی نے بتایا کہ اس نے شروع میں تجربے کے طور پر تین، چار روز کے  لیے اپنے اونٹ ہوٹل میں رکھے- اس نے ایک لاکھ 80 ہزار ریال کرایہ ادا کیا تجربہ اچھا رہا- پھر اس نے تین بار اس سہولت سے فائدہ اٹھایا- سولہ دن تک اونٹ ہوٹل میں رہے- اس پر اسے  8 لاکھ ریال کرایہ ادا کرنا پڑا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: