عالمی سطح پرسعودی عرب میں پہلی بار’اونٹ بیمہ پالیسی‘ متعارف
اونٹوں کوایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے عمل کو محفوظ بنانا ہے(فوٹو، عاجل نیوز)
سعودی اونٹ کلب کی جانب سے مملکت میں پہلی باراونٹوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے خصوصی بیمہ پالیسی متعارف کرادی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق اونٹ بیمہ پالیسی پوری دنیا میں پہلی بار سعودی عرب میں متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد قیمتی اور نایاب اونٹوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران انکی حفاظت کویقینی بنایاجاسکے۔
اونٹ کلب کے سی ای اوانجینئربندرالقطحانی نے بتایا کہ اونٹوں کی بیمہ پالیسی کے حوالے سے یہ پہلی کامیابی ہے جو انشورنس کے شعبے سے منسلک ایک کمپنی اورسوئس فنانس ہاوس کے اشتراک سے کی گئی ہے۔
اونٹوں کی بیمہ پالیسی سے اونٹوں کو پالنے کے شعبہ کو کافی تقویت ملے گی اور لوگ بڑی تعداد میں اس جانب متوجہ ہوں گے۔ بیمہ پالیسی کو متعارف کرانے سے اونٹوں کا ملکان کو یہ سہولت ہوگی کہ وہ اطمینان سے بیمہ کرانے کے بعد اپنے اونٹوں ایک مقام سے دوسرے مقام پرمنتقل کرسکتے ہیں۔
اونٹ کلب کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ اونٹوں کو دوسرے شہر لے جانے کےلیے انہیں گاڑی میں سوار کرنا ہوتا تھا جس اونٹوں کے زخمی ہونے کا امکان ہوتا تھا جبکہ بعض اوقات حادثات کی صورت میں اونٹ ہلا ک بھی ہوجاتے تھے۔