Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار سال بعد آیا ہوں، بہت کام کرنا ہے: نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کو 21 دسمبر کو مینیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا تھا (فوٹو: پی ایم آفس)
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ’چار سال بعد آیا ہوں اور بہت کام کرنا ہے۔‘
عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا اگلے دو روز میں مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہو گا اور مختلف ایشوز پر بات چیت ہو گی جس سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
پشاور میں میچوں کے انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ ’وہاں بالکل میچ ہوں گے، وہاں سٹیڈیم تیار ہو رہا ہے اور چھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔‘
 ان کے مطابق ’پی ایس ایل کی طرح ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی آگے لے کر جانا ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آ گئی ہے۔
’یہ اہم دورہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ دو ٹیسٹ اچھے ماحول میں ہو جائیں اور ہماری کارکردگی بھی اچھی ہو۔‘
ٹیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا اعلان ہو چکا ہے اس میں تبدیلی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
’ایک موقف تبدیلی کے حق میں ہے جبکہ دوسرا یہ کہ تبدیلی نہ کی جائے، اس پر مشاورت ہو گی۔‘
  نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جس طرح پہلے کام کیا اب بھی کوشش ہو گی کہ کرکٹ ترقی کرے۔

شیئر: