Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام آسان قرآن ورکشاپ

روزانہ5گھنٹے کے سیشن میں الفاظ کا اردو ترجمہ اور ادائیگی کی تفہیم کروائی گئی
 
ریاض (ذکاءاللہ محسن)  پاک پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام دو روزہ’’ آسان قرآن‘‘ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں معروف مذہبی اسکالر عبدالعزیز عبدالرحیم نے قرآن پاک کے حوالے سے درس دیا۔روزانہ 5 گھنٹے کے سیشن میں نماز کے الفاظ کو اردو ترجمہ، ان کی صحیح ادائیگی اور عربی تلفظ کے حوالے سے درس دیا ۔اس دوران3 سو کے قریب مرد و خواتین درس قرآن سے مستفید ہوئے۔تقریب کے آخر میں عبدالعزيز عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کامیاب زندگی کا بہترین فارمولا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے اس میں نظام زندگی کے اصولوں کو اجاگر کیا ہے۔ پاک پروفیشنل فورم کے عمران ظہیر نے بھی احادیث کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا کہ ہم نے دنیا میں رہ کر آخرت کا کیا سامان کیا ہے۔تقریب کے آخر میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والے مرد و خواتین کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: