Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں رواں ہفتے 7000 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3350 روپے کم ہو کر 177300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ کمی سے قبل رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں سات ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ 23 دسمبر کو 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 2872 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 152006 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 1797 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابق سطح پر برقرار رہی۔

شیئر: