بالی وُڈ کے اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’سرکس‘ اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
کرسمس سے دو دن قبل ریلیز ہونے والی اس فلم کو انٹرنیٹ پر بوریت سے بھرپور اور پرانی طرز کی کہا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
رنویر سنگھ کی ’کامیابی کا راز‘ کیا ہے؟Node ID: 699686
-
رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیںNode ID: 708796
-
رنویر سنگھ کی فلم ’سرکس‘، ’کامیڈی کی دنیا میں خوش آمدید‘Node ID: 722831
فلم کی کہانی سرکس میں بجلی کی تاروں سے کرتب دکھانے والے آرٹسٹ کے گرد گھومتی ہے جس کے جسم میں کرنٹ بھرا ہوا ہے۔
’سرکس‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی ہیں جبکہ کاسٹ میں رنویر سنگھ، پوجا ہیگڑے، جیکولین فرنینڈس، جونی لیور، ورون شرما، سنجے مشرا اور سدھارتھ جادھو شامل ہیں۔
فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ دیپکا پاڈوکون کا کیمیو رول بھی شامل کیا گیا ہے۔
اتنی بڑی کاسٹ اور روہت شیٹھی کی فرنچائز ہونے کے باوجود فلم اپنے معیار پر پورا نہیں اتری اور اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی فلم ناقدین سمیت شائقین کو پسند نہیں آئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوتی ہے تو یہ رنویر سنگھ کی لگاتار تیسری فلاپ فلم ہو گی۔
اس سے پہلے رنویر سنگھ کی ’جیش بھائی جوردار‘ اور ’83‘ بری طرح ناکام ہوئی تھیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ناقدین کی جانب سے اس فلم کے حوالے سے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
معروف فلم ناقد ترن آدرش نے فلم کو ’پرانی طرز‘ کی کہہ کر صرف دو سٹار دیے اور مزید کہا کہ ’اس میں تفریحی اور مزاح نہیں ہے جو روہت شیٹھی کے ساتھ وابستہ ہوتا ہے، اس میں کچھ مزاحیہ لمحات ہیں لیکن چنگاری نہیں ہے۔‘
#OneWordReview...#Cirkus: OUTDATED.
Rating: ⭐️⭐️
Lacks entertainment and humour you associate with a #RohitShetty film… Has some funny moments [second half], but the spark is missing. #CirkusReview pic.twitter.com/vDoKULUllZ— taran adarsh (@taran_adarsh) December 23, 2022
صحافی فریدون شہریار نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’سرکس کے بارے میں ریویو لکھے جا رہے ہیں لیکن میرا جائزہ یہ ہے کہ یہ ایک بہت بُری فلم ہے اور اس میں تفریحی بالکل ہی نہیں ہے۔ عام سے روہت شیٹھی اب مغرور اور خود پسند ہو گئے ہیں۔کہانی بہت بیکار تھی اور یہ حیران کن بھی نہیں تھا، ناظرین کو بیوقوف مت سمجھیں۔‘
The reviews of #Cirkus are out and the unanimous view is that it's a terrible film and not entertaining at all. The simple #RohitShetty turned self obsessive and arrogant. The writing was on the wall. This hasn't come as a surprise.
Never take audience for granted!
— Faridoon Shahryar (@iFaridoon) December 23, 2022
صحافی امیت بھاٹیا نے کہا کہ ’یہ روہت شیٹھی کی سب سے کمزور فلم ہے اور بوریت سے بھرپور ہے۔ جیسی ہمیں روہت شیٹھی سے امیدیں ہوتی ہیں ویسی بالکل بھی نہیں ہے۔ آپ کو کم ہی ہنسی آئے گی، اس سے بہتر ہے میلے میں لگنے والی سرکس دیکھ لیں۔‘
#CirkusReview it's the weakest film of #RohitShetty very boring at places..not at all a Rohit Shetty style film which we expect. Barely you laugh at few scenes..better watch the circus in a mela than this #CirkusMovie #Cirkus
— Amit Bhatia (ABP News) (@amitbhatia1509) December 23, 2022