Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
بالی وُڈ ادکارہ دیپیکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیپکا پاڈوکون نے اپنے خیالات کا اظہار برطانوی شہزادی میگھن مرکل کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں کیا جس میں انہوں نے نفسیاتی امراض اور اپنے شوہروں کے بارے میں بات چیت کی۔
پوڈکاسٹ کے دوران دیپیکا پاڈوکون نے طلاق کی افواہوں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے شوہر میوزک فیسٹیول کے لیے ایک ہفتہ گھر سے باہر تھے، اب وہ گھر آگئے ہیں اور وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔
پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے میگھن مرکل نے بھی اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے بارے میں بات کی اور کہا ’جب میں مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو میرے ہیری نے میرا ایک ماہر نفسیات سے رابطہ کروایا۔
دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
بالی وُڈ اس جوڑے کے بارے میں کافی عرصے سے انڈین میڈیا اور شوبز کی ویب سائٹ کی بارے میں طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
دیپیکا پاڈوکون 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ بھی کر رہی ہیں۔
دییپکا پڈوکون 2023 میں سپر سٹار ریتک روشن کے ساتھ اپنے کیریئر میں پہلی بار فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔
دوسری جانب رنویر سنگھ  2022 میں فلم ’سرکس‘ اور 2023 میں ’روکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں نظر آئیں گے۔

شیئر: