Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں سردی کی لہر

شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی واقع ہوگی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’مملکت کے متعدد علاقوں میں سردی کی لہر جلد شروع ہو گی۔ بارش کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ہے.‘
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسین القحطانی نے کہا کہ ’بارش اور ژالہ باری کے ساتھ مملکت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں سردی کی لہر بھی آئے گی۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی واقع ہو گی۔ درجہ حرارت کہیں نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائے گا اور کہیں نقطہ انجماد سے دو یا تین سینٹی گریڈ اوپر ہو گا۔‘ 
علاوہ ازیں جمعرات اور جمعے کو مملکت کے مختلف علاقوں خصوصاً جدہ میں ہونے والی بارش کے بعد مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں نے گرم ملبوسات استعمال کرنا شروع کر دیے۔
سعودی شہری عام طور پر سفید رنگ کا ثوب استعمال کرتے ہیں مگرموسم سرما میں ان کے ثوب کا رنگ بدل جاتا ہے وہ سفید کے بجائے گہرے رنگ والے ثوب استعمال کرتے ہیں۔ 

شیئر: