پرسنل وزٹ ویزے پر سہولت کیا، اقامہ نہ بننے پر کفالت کیسے تبدیل کریں اور موسم کے احوال سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں
اتوار 25 دسمبر 2022 0:00
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سعودی عرب کے پرسنل وزٹ ویزے پر کیسے آیا جا سکتا ہے اور یہ ویزہ رکھنے والوں کو کیا سہولتیں میسر ہیں؟ جدہ اور مکہ میں بارش سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات گزشتہ ہفتے کے دوران نمایاں خبروں میں شامل رہے۔
مملکت میں نئے ماڈل کی کاروں کی بکنگ بھی فروخت ہونے لگی اور دوست کو گاڑی میں جلانے والے دوست کے تاثرات بھی زیادہ توجہ پانے والے موضوعات رہے۔
پرسنل وزٹ ویزے پر سعودی عرب کیسے آئیں، سہولتیں کیا ہیں؟
سعودی وزارت حج نے ’پرسنل وزٹ ویزے’ کی خصوصیات اور طریقہ کار کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری اپنے کسی دوست کو’پرسنل وزٹ ویزے’ پرعمرے کے لیے سعودی عرب بلاسکتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمانوں کو عمرے میں آسانی فراہم کرنے کےلیے مقامی شہریوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے۔

جدہ اور مکہ میں بارش کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کےلیے اقدامات
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جدہ میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعے کی دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بارش سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔

مملکت میں نئے ماڈل کی کار بکنگ دس ہزار ریال میں فروخت ہونے لگی
ڈیلرز کے یہاں نئی گاڑیوں کی قلت اور بعض ماڈلز کی گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر نے سعودی عرب میں بلیک مارکیٹ قائم کردی۔ نئے اور پسندیدہ ماڈلز کی گاڑیاں حاصل کرنے والے افراد پہلے سے گاڑیاں بک کرانے والوں کو دس ہزار ریال تک دے کر ان سے اپنی پسند کی گاڑیاں حاصل کرنے لگے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق کار بکنگ کے لیے پانچ ہزار سے لے کر دس ہزار ریال تک بکنگ فیس چل رہی ہے۔

’میں نے کیا برا کیا تھا‘، دوست نے دوست کو گاڑی میں جلا کر مار دیا
سعودی عرب کے شہر جدہ میں دوست کو کار میں جلا کر مارنے کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے گاڑی سے شعلے اٹھتے نظر آ رہے ہیں۔ گاڑی کے اندر موجود شخص کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے۔

نئے ویزے پر آنے والے اقامہ نہ بننے پر کفالت کیسے تبدیل کرائیں؟
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں قانون محنت میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
معاملات کوکسی تاخیر کے بغیر فوری حل کرنے کے لیے ڈیجیٹل خدمات کا دائرہ بھی وسیع کرتے ہوئے اسے ہرایک کی دسترس میں دیا گیا ہے تاکہفریقین کے حقوق کے تحفظ کوبھی یقینی بنایا جاسکے۔

گاڑی کے سالانہ معائنے کے لیے نئی پابندی، آگ بجھانے والا سیلنڈر ضروری
سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ معائنے (فحص دوری) ادارے نےکہا ہے کہ ’گاڑی پاس کرانے کے لیے آگ بجھانے والا سیلنڈر اورانتباہی تکون کی موجودگی ضروری ہے۔ اس کے بغیر گاڑی کمپیوٹرمیں پاس نہیں کی جائے گی‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق فحص دوری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن کے موقع پر نئے ضوابط کے مطابق گاڑی میں 70 سے زیادہ امور چیک کریں گے۔ ان میں آگ بجھانے والے سیلنڈر اور انتباہی تکون کی موجودگی شامل ہے‘۔

’ہنڈی‘ کے کاروبار میں ملوث تین غیرملکی گرفتار، لاکھوں ریال برآمد
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے’ ہنڈی‘ کے کاروبار میں ملوث تین یمنی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
تینوں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔

اقامے کی تجدید کے لیے جمع کرائی گئی اضافی فیس واپس لی جاسکتی ہے؟
سعودی عرب کی لیبرمارکیٹ کو دو شعبوں میں تقسیم کیاجاتا ہے۔ وہ شعبہ جس میں گھریلوکارکن آتے ہیں اسے ’عمالہ منزلیہ‘ کہا جاتا ہے جبکہ دوسرے کو ’تجاری‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
عمالہ منزلہ کے شعبے میں گھریلو ملازمین شامل ہوتے ہیں جن میں فیملی ڈرائیور، چوکیدار، خادمہ وغیرہ کے پیشے شامل ہیں۔ گھریلو کارکنوں کے ذیل میں ایک اورشعبہ ہے جسے ’افرادی‘ کہا جاتا ہے جس کا مقصد ایسے اسپانسرز جن کو 10 سے کم کارکنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔