سعودی عرب میں جیسے ہی اعلان ہوا کہ خواتین کو فوجی ملازمت کے مواقع دیئے جا رہے ہیں تو قوم کی بیٹیاں اپنے ملک کی خدمت کے لیے دوڑ پڑیں۔
نسلوں کی پرورش کرنے والی ماں نے فوجی وردی کو بھی فخر اور وقار کے ساتھ پہننے کا راستہ اختیار کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ہلال احمر نے بارش کے باعث تیاری بڑھا دیNode ID: 728416
-
خروج نہائی کینسل کرنے کے بعد دوبارہ جاری ہو سکتا ہے؟Node ID: 728421
العربیہ کے مطابق بحریہ میں سپاہی ربی بنت عبدالعزیز الغامدی نے کہا ہے کہ وہ فوجی سروس میں شمولیت اور فوجی وردی پہننے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنے خوشی اور فخر کے جذبات کو بیان نہیں کر سکتیں۔
الغامدی نے کہا ہے کہ ناممکن خواب آج حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ آج میں وطن کی وردی بڑے فخر سے پہن رہی ہوں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں خوشی سے اڑ رہی ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ فوجی وردی پہننے کے لیے میں سب کچھ کرنے کو تیار تھی۔ اس مقصد کے لیے میں نے اپنی بیچلر ڈگری سے نیچے آنا قبول کیا اور ملازمت کیلئے اپنا ہائی سکول ڈپلومہ جمع کرایا کیونکہ اس میں تخصص کی ضرورت نہیں تھی۔
الغامدی نے بتایا کہ جب مجھے یہ پیغام موصول ہوا کہ ’ہم آپ کو رائل سعودی نیول فورسز میں شمولیت کے اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ تو میں بیان نہیں کرسکتی اس وقت مجھے کیسی خوشی محسوس ہوئی۔
انہوں نے کہا فوج سے تعلق رکھنے والا میرا خاندان بھی میرے فوج میں شامل ہونے کے لئے محرک بنا۔
"بنات الوطن" يتسابقن للانضمام للعسكرية @modgovksa
التفاصيل مع مشاعل السعد@MashaelS77#MBCinAweek#MBC1 pic.twitter.com/vx6H5vNioY
— في أسبوع MBC (@MBCinaWeek) December 23, 2022