Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور سمیت کئی شہروں میں دُھند کا راج، پروازیں تاخیر کا شکار

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا (فائل فوٹو)
پاکستان کے میدانی علاقے دُھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے کئی شہروں میں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال اور مغربی بلوچستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔
دُھند کے باعث لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز اتحاد ای وائے 242 اور سیرین ای ار 821 تاخیر کا شکار ہیں جبکہ لاہورسے جدہ جانے والی سعودی ایئر لائنز ایس وی کی پرواز 735 بھی تاخیر کا شکار ہے۔
لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 اور لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 760  کا رُخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
اس کے علاوہ دمام سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 248 اور دبئی سے فیصل آباد جانے والی پرواز پی کے 224 کو شدید دھند کے باعث اسلام آباد موڑ دیا گیا۔
سیالکوٹ میں حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے دمام سے آنے والی پرواز پی کے 244 کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

شیئر: