Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے روس اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

یوکرین کے بحران کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو بدھ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اورکی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
سعودی اور روسی وزرائے خارجہ نے یوکرین کے بحران کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’سعودی عرب تمام فریقوں کے درمیان کوششیں جاری رکھے گا۔ بحران کے سیاسی حل کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رہے گی۔‘
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے ترکیہ کے ہم منصب مولود چاوش اوغلو نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور اور مشترکہ پہلووں پر کوششیں تیز کرنے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ ملے گا۔

شیئر: