Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین انتظامیہ کا 100 نومسلموں کے اعزاز میں استقبالیہ

عمرہ پروگرام کے تحت نومسلموں کو دین اسلام سے متعارف کرایا جا رہا ہے( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت تعلقات عامہ کے ادارے نے دنیا کے مختلف ممالک  سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے 100 نومسلموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے ادارے نے عبدالقادر المھیدب فاؤنڈیشن کے تعاون سے 30 ممالک کے نومسلموں کے لیے عمرہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ 
عمرہ پروگرام کے تحت نومسلموں کو دین اسلام سے متعارف کرانا اور انہیں عمرہ کے طریقہ کار اور اس کے احکام سے روشناس کرانا بھی ہے۔
اس مقصد کے لیے حرمین شریفین انتظامیہ نے نومسلموں کو فقہی احکام سکھانے کے لیے سپیشل لیکچر کا اہتمام کیا۔ شیخ محمد عبدالرحمن نے اس موضوع پر لیکچر دیا۔ 
انتظامیہ نے نومسلموں کو مسجد الحرام کی مختلف عمارتوں سے متعارف کرانے کے لیے معلمین بھی فراہم کیے۔ غلاف کعبہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کا بھی دورہ کرایا۔ 
یاد رہے کہ عمرہ پروگرام میں شامل نومسلموں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کی اور اس کی لائبریری سے بھی استفادہ کیا۔
اس موقع پر امام مسجد نبوی سے ملاقات کرائی گئی۔ نومسلموں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔

شیئر: