Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی عمرہ زائرین کےلیے پروازوں میں اضافے پر غور

سعودی وزیر حج سے انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے اتوار کو وزارت کے مکہ مکرمہ دفتر میں انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے انڈونیشیشی عمرہ زائرین کے انتظامات، رہائش، ٹرانسپورٹ اور خوراک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ 
سعودی وزیر حج وعمرہ اور انڈونیشی وزیر ٹرانسپورٹ نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اورعمرہ و زیارت کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں انڈونیشی شہریوں کی آمد کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ 

شیئر: