Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ، مکہ کے تجارتی مراکز میں رونقیں بڑھ گئیں

عمرہ سیزن میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں عروج پر رہیں گی( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب آنے والےعمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے باعث مکہ مکرمہ کے تجارتی مراکز کی رونق بڑھ گئی ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کے اطراف واقع مالز، تجارتی مراکز اور دکانوں میں پہلے سے زیادہ چہل پہل ہے۔
علاوہ ازیں المسفلہ، اجیاد، الغزہ اور انفاق المحبس الجن محلوں میں غیرملکی زائرین بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں۔ مسجد الحرام کے علاقے میں ہوٹل ٹاورز میں واقع مالز میں بھی زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

رب ملکوں کے زائرین بڑی تعداد میں عمرے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں(فوٹو عکاظ)

 العزیزیہ محلے میں ہر طرف زائرین نظر آرہے ہیں۔ جی سی سی ممالک کے علاوہ کئی عرب ملکوں کے زائرین بڑی تعداد میں عمرے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔ 
ایک تجارتی مرکز کے ذمہ دار فرید محمد نے بتایا کہ غیرملکی زائرین اپنے عزیزوں کے لیے تحائف، قالین، مصنوعی زیور اور ضرورت کا سامان خرید رہے ہیں۔ ملبوسات اور زیورات کی خریداری میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ 
فرید محمد نے بتایا کہ تجارتی مراکز کے مالکان زائرین کی آمد سے خوش ہیں اور وہ زائرین کےخیر مقدم کی تیاریاں پہلے سے کیے ہوئے تھے۔
9 ماہ تک عمرہ سیزن جاری رہے گا۔ اس دوران مکہ مکرمہ میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں عروج پر رہیں گی۔ 

شیئر: