Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی اور امریکی جنگی جہاز ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

امریکی حکام نے واقعے کو چین کے بڑھتے خطرناک عزائم کی علامت قرار دیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
چینی اور امریکی جنگی جہاز ایک دوسرے کے انتہائی قریب آنے کے بعد ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ پچھلے ہفتے کو بحیرہ چین میں امریکی بیڑے کے قریب پیش آیا۔
’چینی جنگی جہاز امریکی ایئرفورس کے جہاز کے 10 فٹ تک قریب آیا جس پر بین الاقوامی فضائی حدود میں تصادم سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کرنا پڑے۔‘
امریکی حکام نے واقعے کو چین کے بڑھتے خطرناک عزائم کی علامت قرار دیا ہے۔
امریکہ کے فوجی حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’جہاز کے قریب آنے کا واقعہ 21 دسمبر جو پیش آیا اور اس میں چین کی نیوی کا جنگی جہاز جے 11 اور امریکی طیارے آر سی 135 کے قریب آیا تھا۔‘
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’ہم تمام ممالک سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی فضائی حدود کو محفوظ انداز میں اور قوانین کے مطابق استعمال کریں گے۔‘
امریکی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی جہاز امریکی جہاز کے پر کے 10 فٹ تک قریب آیا، جس پر تصادم سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدام کرنا پڑا۔
ایک اور ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد امریکی حکام نے یہ معاملہ چین کی حکومت کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔
واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی ردعمل یا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
ماضی قریب میں چین نے امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ چین کی سمندری حدود میں بحری اور جنگی جہاز بھیج رہا ہے جو کہ خطے کے امن کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔
اس سمندری راستے کے ہر سال کھربوں ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔

شیئر: