Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف جاری رکھا

طواف اور نماز کے مناظر پر مشتمل وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین نے بارش کے دوران خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔
الاخباریہ کے مطابق مسجد الحرام میں نماز فجر کے دوران بارش کے دوران طواف اور نماز کے مناظر پر مشتمل وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زائرین بارش کے دوران سکون و اطمینان کے ساتھ دعاوں اورعبادت میں مشغول رہے۔


 چار ہزار کارکن تعینات تھے جنہیں 500 سے زیادہ مشینیں فراہم کی گئی تھیں(فوٹو ایس پی اے)

حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ 
 انتظامیہ نے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار کردہ ہنگامی سکیمیں جمعے کو نافذ کیں۔
اس کے لیے 200 سے زیادہ انچارج اور چار ہزار کارکن تعینات تھے۔ جنہیں 500 سے زیادہ مشینیں فراہم کی گئی تھیں۔ 
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا تھا کہ جمعرات کی رات سے سنیچر تک موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔

شیئر: