Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معمر زائرین کی سہولت کےلیے ’اجلال‘ انیشیٹو

یہ انیشیٹو جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں معمر زائرین کو عبادات کے بارے میں رہنمائی، خدمات کی سہولت فراہم کرنے اور انہیں مقررہ عبادت گاہوں کی جانب ہدایت دینے کے لیے ایک پروگرام ’اجلال‘ نافذ کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پروگرام فیلڈ آگاہی امور کی ایجنسی کا ایک انیشیٹو ہے جس کی نمائندگی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کرتی ہے۔
مسجد الحرام ڈائریکٹر شیخ محمد بن احمدالشیثی نے وضاحت کی کہ شریعت مسلمانوں کو خاص طور پر معمر زائرین کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی تاکید کرتی ہے۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ یہ انیشیٹو جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر کیا گیا ہے‘۔
ایجنسی کے انڈر سیکریٹری ماجد السعیدی کی طرف سے باقاعدہ پیروی کی جاتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام خدمات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
مسجد الحرام کی ایک رضاکار رانیا چوہدری نے کہا کہ ’رضاکارانہ کام بہت سے اخلاقی اور انسانی تصورات کو تقویت دیتا ہے جن کی پیروی کرنے کی اسلام ہمیں تاکید کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ رضاکاروں کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام ضروری خدمات فراہم کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زائرین مملکت میں ایک شاندار وقت گزاریں‘۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین خاص طور پر معمر زائرین کی خدمت کرنا ایک اعزاز ہے اور رضاکار سال بھر، خاص طور پر رمضان کے مہینے میں بزرگ زائرین کی خدمت کرنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

شیئر: