Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مکہ سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری

مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض اور مکہ سمیت مملکت کے کئی ریجنوں، شہروں، تحصیلوں اور قریوں میں جمعے کو بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔
سبق اوراخبار 24 کے مطابق ریاض شہر میں بارش کے مناظر کی تصاویراور وڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ’مقررہ وقت پر سفری کارروائی کے لیے پرواز کے متعین وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچنے کی کوشش کی جائے‘۔ 
مکہ ، طائف، الھدا اور الشفا میں بھی جمعے کو بارش ہوئی ہے۔ ابہا شہر کے مغرب میں واقع البرک کمشنری میں بارش سے سیلابی صورتحال ہے۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش، گرد آلود تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ظاہرکیا تھا۔
مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔
بارش سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ کنگ فیصل روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

شیئر: