Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانا میرے ہاتھ میں نہیں: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’کھلاڑیوں سے انفرادی بات چیت کرکے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں۔‘ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ’ہم نے بابر اعظم کے مستقبل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانا میرے ہاتھ میں نہیں۔ کپتان کے مستقبل کا فیصلہ چیئرمین نے کرنا ہے۔‘
 شاہد آفریدی نے سنیچر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی جا رہی پچ کے معائنے اور کیوریٹر سے گفتگو کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے  ہوئے کہا کہ ’اگر میں انصاف نہ کر پایا تو میرا کام مکمل نہیں ہو گا۔ میرے ہوتے ہوئے پرفارمرز کو موقع ضرور ملے گا۔‘
’ہم نے انڈر 19کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے موقع دیا ہے۔‘
’میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم ہے، اکیلا شو نہیں چلاتا۔ اختیارات کی تقسیم سے سب بااختیار ہوتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے چیِئرمین کا پلیئرز سے براہ راست رابطہ ضروری ہوتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’کھلاڑیوں سے انفرادی بات چیت کرکے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں۔ حارث اور فخر سے خود رابطہ کر کے ان کا ٹیسٹ لیا۔‘
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے موقع دیا ہے لیکن طویل مدت کے لیے سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا۔ خواہش ہے مدت مکمل ہونے سے پہلے ہم قومی سطح پر دو ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو۔
انہوں نے کہا کہ ’بابر اعظم ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کا نیوزی لینڈ کو ہدف دینے کا فیصلہ اچھا لگا۔ سلیکشن کمیٹی بابر کو سپورٹ کرے گی۔‘
 

شیئر: