Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وزیرخزانہ نے کہا کہ لائیٹ ڈیزل آئل کسان استعمال کرتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کااعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ہفتہ کو ویڈیوکانفرنس میں بتایا کہ کہ گزشتہ چند روز سے عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان ہے اوراسی تناظرمیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.76 روپے اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.73 روپے اضافہ کی تجاویز دی تھی۔
’تاہم وزیراعظم کی ہدایت اورموسم کی شدت کے پیش نظر وفاقی حکومت نے دونوں مصنوعات پر لیویز کے بوجھ کو اٹھانے کی صورت میں قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح یکم جنوری سے لیکر15  جنوری تک پٹرول کی فی لیٹرموجودہ قیمت 214.80 روپے اورڈیزل کی فی لیٹرقیمت 227.80 روپے برقراررہیں گی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ لائیٹ ڈیزل آئل کسان استعمال کرتے ہیں اسی طرح مٹی کاتیل کم ترین آمد نی والے لوگ استعمال کرتے ہیں اس لیے لوگوں کوریلیف دینے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

شیئر: