صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبداللہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی میں گردہ نکال لیا گیا۔
پندرہ سالہ عبداللہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے علاقے عشیری سے ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ لاہور میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔
عبداللہ لاہور میں یومیہ اُجرت پر کام کرتے ہیں اور ایک روز وہ اچانک غائب ہو گئے، وہ کہاں گئے کسی کو خبر نہ ہوئی۔ ان کے والد ایاز خان نے بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کیا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نوجوان نے اپنا گردہ ماں کو عطیہ کردیاNode ID: 690901
-
نیا آئی فون: ’یہ تو گردہ بیچ کر بھی نہیں ملے گا‘Node ID: 701136
-
مختلف جرائم میں ملوث انڈیا کا ’میسی گینگ‘ گرفتارNode ID: 728106
کئی ہفتوں بعد عبداللہ گھر واپس لوٹے۔ بیٹے کی خراب حالت دیکھ کر والدین کو شک ہوا، کمر پر زخم اور ٹانکے دیکھے تو ان کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔
عبداللہ کے والد ایاز خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ان کے بیٹے کا ایک گردہ نکال لیا گیا ہے، میرے بیٹے کو ان کا ایک دوست فیصل راولپنڈی میں ملازمت دلانے کا لالچ دے کر لے گیا تھا۔
’وہاں میرے بیٹے کو بتایا گیا کہ نوکری کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کی ضروری ہے اور خون لینے کے بہانے عبداللہ کو بے ہوش کر دیا گیا۔‘
’میرا بیٹا کئی دنوں تک بے ہوش رہا اور اسے کچھ خبر نہ ہوئی، ہوش میں آنے کے بعد درد کی وجہ سے اسے اپنے زخم کا پتا چلا۔‘
عبداللہ کے والد کا کہنا تھا کہ ’میرا بیٹا مجھے بتائے بغیر گھر سے چلا گیا تھا، جب واپس آیا تو اس نے مجھے پہچاننے سے بھی انکار کر دیا تھا۔‘
’میں ایک غریب شخص ہوں اس لیے مزدوری کرنے لاہور آیا ہوں، میرے بیٹے کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف چاہیے۔‘
دیر سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے صاحبزادہ ثنا اللہ کو جب اس واقعے کی خبر ہوئی تو وہ لاہور میں متاثرہ نوجوان سے ملنے ان کے گھر گئے۔
انہوں نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نوجوان کا دایاں گردہ نکالا گیا ہے تاہم تفصیلی میڈیکل چیک اپ کے لیے انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔‘
