مدینہ منورہ..... مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی بخیریت ہیں انکی موت کی خبر افواہ ہے۔ یہ تردید ان افواہوں کے جواب میں جاری کی گئی ہے جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ شیخ الحذیفی کی وفات ہوگئی ہے۔ اس سے محبین کے حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی تھی۔ وقتاً فوقتاً ضمیر فروش لوگ شیخ الحذیفی کے حوالے سے موت کی خبریں جاری کرتے رہتے ہیں۔