Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے سکول بدھ کو بھی بند، موسلادھار بارش کا امکان

’جدہ کے علاوہ مکہ، رابغ، خلیص، جموم، الکامل اور بحرہ کے تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ تعلیم جدہ نے کہا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے باعث بدھ 4 جنوری کو بھی سکول بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران بارش کے باعث جدہ سمیت مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ، رابغ، خلیص، جموم، الکامل اور بحرہ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوگی‘۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

شیئر: