مکہ میں تیز ہوا کے باعث محکمہ تعلیم کی عمارت کے شیشے گرگئے
’جس عمارت کے شیشے گرے ہیں وہ ایڈمنسٹریشن اور مالیات کا دفتر ہے، محکمہ تعلیم کا صدر دفتر نہیں‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کہا ہے کہ تیز ہوا کے باعث ایڈمنسٹریشن دفتر کی عمارت کے شیشے گر کر ٹوٹ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ’ سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے صدر دفتر کی عمارت کے شیشے گرے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔‘
ذرائع نے کہا ہے کہ ’جس عمارت کے شیشے گرے ہیں وہ ایڈمنسٹریشن اور مالیات کا دفتر ہے، محکمہ تعلیم کا صدر دفتر نہیں۔‘
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ’وقوعہ کی وجہ سے کوئی حادثہ نہیں ہوا نہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔‘
ذرائع نے کہا ہے کہ ’عمارت کے شیشے گرنے سے محکمہ تعلیم یا ایڈمنسٹریشن کا کام معطل نہیں ہوا۔‘
’فوری طور پر ٹھیکدار اور متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا گیا ہے جس نے اصلاح و مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔‘