پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے جبکہ شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک بھر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
مارکیٹیں اور شادی ہال رات کو جلدی بند کرنے کے علاوہ حکومت نے ملک میں الیکٹرک بائیکس کو فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
منگل کے روز وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر توانائی بچت پلان کے نفاذ کی منظوری دی، جو فوری طور پر پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔
حکومت کے اس فیصلے کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریوں کا ردعمل بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔
صحافی بے نظیر شاہ اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ مارکیٹیں ساڑھے آٹھ بجے اور شادی ہال رات دس بجے بند ہوں گے، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ تاجر ان اوقات پر رضا مند ہیں۔‘
Markets to close at 8:30 pm and marriage halls at 10 pm, says Minister Khawaja Asif, adding that traders have agreed to these timings.
— Benazir Shah (@Benazir_Shah) January 3, 2023
اس کے جواب میں خلیل حسن نے لکھا کہ ’تاجر نئے اوقات پر کبھی بھی رضامند نہیں ہوں گے۔‘
Traders will never agree to accept the new timings.
— Khalil A. Hassan (@Khalil_a_hassan) January 3, 2023
شہریار انصاری کہتے ہیں کہ ’ہمیں یہ ایک عام رواج بنانا چاہیے، ملک بھر میں کہیں بھی رعایت نہیں دینی چاہیے، ہمارے پاس کوئی اور گنجائش نہیں ہے۔‘
We need to make it a norm, no exceptions across the country we cant afford any thing less.
— Sheheryar Ansari (@A1Sheheryar) January 3, 2023
سپنا سیوانی لکھتی ہیں کہ ’اس سے ہماری معیشت پر براہ راست اثر پڑے گا۔‘
Unfair. It will be directly impacting our economy system of Pakistan
— Sapna Sewani (@SewaniSapna) January 3, 2023
عمران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا معاشی حالات مزید بدتر ہونے پر 80 سے زائد ارکان کی کابینہ کے پروٹوکول اور مراعات میں بھی کمی کی جائے گی؟ یا صرف عام آدمی سے متعلق سخت فیصلے ہوں گے؟‘
محمد فہیم عالم نے طنزیہ انداز میں ٹویٹ کی کہ ’مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند ہو جائیں گی حکومت کا فیصلہ، ایک دن یہ اعلان کریں گے کہ گھروں میں کھانا صرف ایک وقت کا بنایا جائے گا، خلاف ورزی پر عمر قید ہوگی۔‘
مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند ہو جاہیں گی۔ حکومت کا فیصلہ
اک دن یہ اعلان کریں گے کہ گھروں میں کھانا صرف ایک وقت کا بنایا جاے گا۔ خلاف ورزی پر عمر قید ہوگی۔ ۔— Muhammad Faheem Alam (@mf_alam2) January 3, 2023
عمران لالیکا نے اس خبر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی بزنسز مارکیٹس ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار برداشت نہیں کر پا رہے۔‘'
پاکستانی بزنسز مارکیٹس ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار برداشت نہیں کر پا رہے pic.twitter.com/RaQUcjbgTX
— (@Lalika79) January 3, 2023
محفوظ الرحمان نے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’حکومت پاکستان کا بہترین فیصلہ ہے عوام کو بھی اس میں تعاون کرنا چاہیے۔‘
ملک بھر میں مارکیٹیں ساڑھے آٹھ بجے شادی ہال دس بجے بند کرنے کا فیصلہ / حکومت پاکستان کا بہترین فیصلہ ہے عوام کو بھی اس میں تعاون کرنا چاہیے
— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) January 3, 2023