Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی پیداوار میں کمی، ’دن میں دو گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے‘

آئیسکو کا کہنا ہے کہ ’پن بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے دو گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے‘ (فائل فوٹو: وکی پیڈیا)
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کہا ہے کہ ’پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث ریجن میں لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔‘
ٹوئٹر پر سنیچر کے روز ایک بیان میں آئیسکو کا کہنا ہے کہ ’پن بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے دن میں ہر فیڈر پر دو گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔‘
’جن فیڈرز پر سالانہ سسٹم کی مینٹی نینس کے باعث شٹ ڈاؤن چل رہا ہے ایسے فیڈرز کو اس دن لوڈ مینجمنٹ سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔‘
آئیسکو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’صورت حال نارمل ہوتے ہی بجلی کی معمول کی سپلائی بحال کر دی جائے گی، اس صورت حال پر صارفین سے معزرت خواہ ہیں۔‘
واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایت کر رہے ہیں۔
آئیسکو کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریجن کے مختلف حصوں میں لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

شیئر: