مکہ ریجن کی قنفذہ کمشنری میں تین بچے ڈوب کر ہلاک
متعلقہ حکام بچوں کی ہلاکت کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ ریجن قنفذہ کمشنری کی شمالی تحصیل المظیلف کے مکبب قریے میں تین بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بچوں کی عمریں 9 تا 12 برس کے درمیان تھیں۔ بچے بارش کے دورن جمع ہونے والے پانی سے بھرے نشیبی علاقے میں کھیل رہے تھے۔
بچے اس دوران اچانک گہرے پانی میں چلے گئے ان میں سے دو بچ گئے جبکہ تین ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر ڈوبنے والے بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔
متعلقہ حکام بچوں کی ہلاکت کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔