پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر نسبتا مستحکم رہی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت ایک پیسے کے اضافے سے 226.95 روپے رہی، یہ گزشتہ روز 226.94 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ چار جنوری کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 60.35، اماراتی درہم 61.79، بحرینی دینار 601.94، عمانی ریال 590.24، کویتی دینار 741.15 اور قطری ریال 61.91 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 273.15 اور یورو کی قیمت 240.58 روپے ریکارڈ کی گئی۔،