Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں چار برس کے دوران 90.48 فیصد اضافہ

لبن اور دہی کے پیکٹ کی قیمت 1.05 ریال سے 2  ریال کی گئی ہے(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں ڈیری مصنوعات کے نرخ گزشتہ چار برس کے دوران 90.48 فیصد بڑھے ہیں۔ 
عکاط اخبار کے مطابق سال رواں 2023 کے آغاز سے لبن (لسی) کے چھوٹے پیکٹ اور دہی کے پیکٹ کی قیمت 1.05 ریال سے 2  ریال کی گئی ہے۔
گزشتہ چار برسوں کے دوران ڈیری مصنوعات کے نرخوں میں پہلا اضافہ جولائی 2020 میں کیا گیا تھا۔ اس وقت لبن کے چھوٹے ڈبے کی قیمت 1.05 ریال سے بڑھا کر 1.25 ریال کی گئی تھی۔ 19.05 فیصد کا اضافہ ہواتھا۔ 
اس اضافے کے ایک سال بعد  ڈبے کی قیمت 1.25 ریال سے بڑھا کر 1.5 ریال کرکے 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 
سال رواں 2023 کے شروع میں تیسری بار اضافہ کیا گیا۔ نیا اضافہ 33.33 فیصد کیا گیا اور قیمت 0.50 بڑھا کر دو ریال کردی گئی۔
 رپورٹ میں کہا گیا کہ ’گزشتہ چار برسوں کے دوران مجموعی اضافہ 0.95 ریال یعنی 90.48 فیصد ہوا ہے‘۔
ایک ڈیری کمپنی نے اضافے کے اسباب کے حوالے سے بتایا کہ ’کارگو، پیداواری لاگت اور چارے کی قیمت بڑھنے سے نرخ بڑھائے گئے ہیں‘۔ 

شیئر: