Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ڈیری مصنوعات تیار کرنے والا سب سے بڑا خلیجی ملک

سعودی قومی کمپنیاں 70 لاکھ لٹر ڈیری مصنوعات تیار کر رہی ہیں( فوٹو دی نیشنل)
سعودی عرب، خلیجی ممالک میں ڈیری مصنوعات تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ 12 سعودی قومی کمپنیاں 70 لاکھ لٹر ڈیری مصنوعات  تیار کرکے خلیج کی 60 فیصد پیداوار دے رہی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل میں ڈیری مصنوعات تیار کرنے والوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ صالح الطویان نے بتایا کہ سعودی عرب ڈیری کی پیداوار میں نہ صرف یہ کہ خودکفیل ہوگیا بلکہ ڈیری مصنوعات برآمد کررہا ہے۔ ہماری ڈیری مصنوعات معیار کے اعتبار سے اعلی اور سستی ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب 20 سے 30 فیصد ڈیری مصنوعات خلیجی ممالک کو برآمد کررہا ہے۔ خلیجی مارکیٹ میں سعودی ڈیری مصنوعات کا تناسب 60 فیصد تک کا ہے۔ اس میں سے 56.4 فیصد تازہ دودھ ہے۔ 

سعودی کمپنیاں روزانہ 18 ملین پیکٹ تیار کررہی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

صالح الطویان کا کہنا تھا کہ 2020 کے آخر تک ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی سپیشلسٹ کمپنیوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی کمپنیاں روزانہ 18 ملین پیکٹ تیار کررہی ہیں۔ ان میں سے  35 کا تعلق تازہ دودھ اور اس کی مصنوعات سے ہے۔  
انہوں نے مزید کہا کہ دس ہزار سے زیادہ ٹرک ہر روز ڈیری مصنوعات مارکیٹوں میں تقسیم کررہے ہیں۔ 38 ہزار ریٹیل کے کاروباری مراکز ہر روز ڈیری مصنوعات وصول کررہے ہیں۔ سعودی ڈیری مصنوعات والی کمپنیوں میں 10.5 ہزار سعودی ملازم ہیں۔

شیئر: