Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین حج کے لیے شرائط کیا ہیں؟ 

عمرہ یا وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی (فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اندرون مملکت سے حج کے خواہش مند سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے حج  1444ھ بمطابق  2023 کے حوالے سے شرائط جاری کردیں۔ 
وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر جو شرائط جاری کی ہیں ان کے مطابق اقامہ ہولڈرغیرملکی ہی حج کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ 
عمرہ یا وزٹ ویزے پر آنے والےغیرملکی کو اندرون مملکت سے حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پہلی بارحج کا ارادہ کرنے والوں کو ترجیح دی جائے  گی۔ اس شرط سے حج کا ارادہ کرنے والی ایسی خاتون کا محرم  مستثنی ہوگا جس نے پہلے کبھی حج نہ کیا ہو۔ 
حج پر جانے والے کی عمر کم از کم  12 سال ہو۔ عمر کا تعین ھجری کیلنڈر سے ہوگا۔ 
حج امیدوار کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ  کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں لے چکا ہو۔ 
گردن توڑ  بخار اور موسمی انفلوائنزا کی ویکسین لے چکا ہو۔ 

ایک گروپ میں 13 سے زیادہ افراد شامل نہیں ہوسکتے(فوٹو، ٹوئٹر)

لاعلاج امراض میں سے کسی مرض میں مبتلا نہ ہو۔ 
کسی متعدی مرض کا شکار نہ ہو۔ 
انفرادی گروپ میں شامل افراد کی انتہائی حد 13 ہے۔ اس سے زیادہ افرادکو ایک گروپ شامل  نہیں کیا جاسکتا۔ 

شیئر: