Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: اندرون ملک عازمین حج کے لیے چار پیکیجز کا اعلان

’کم سے کم پیکیج 3465 ریال کا ہے جس میں واٹ شامل نہیں ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے امسال اندرون ملک سے عازمین حج کے لیے پیکیجز کا اعلان کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کم سے کم پیکیج 3465 ریال کا ہے جس میں ایلیو ایڈٹ ٹیکس (ویٹ) شامل نہیں ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک عازمین کے لیے چار پیکیجز متعارف کرائے جارہے ہیں‘۔
’سب پہلا عوامی پیکیج 3465 ریال ہے، دوسرا گیسٹ 7037 ریال ہے، تیسراجدید خیموں کا 9214 ریال کا ہے جبکہ چوتھا منی ٹاور میں 11435 ریال کا ہے۔ تمام قیمتوں میں ویٹ کا اضافہ کیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام پیکیجز اور حج کے لیے ناموں کا اندراج وزارت کے آفیشل پورٹل کے علاوہ نسک ایپ کے ذریعے ہوگا‘۔

شیئر: