محرم کے بغیر خاتون حج کا سفر کس طرح کر سکتی ہے؟
جمعرات 5 جنوری 2023 18:01
غیرملکی عازمین حج جوازات میں آن لائن درخواست دیں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ خواتین کے گروپ میں شامل ہو کر محرم کے بغیر خاتون کوحج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ سعودی شہری کے لیے محکمہ احوال مدنیہ جب کہ مقیم غیرملکی کو محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ سے رجوع کرنا ہوگا۔
حج کے لیے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ درخواست میں حج کرنے والی خاتون کے شریک سفر والے گروپ کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ یہ بھی بتانا ہوگا کہ خاتون سے اس کا رشتہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے جمعرات 5 جنوری 2023 کو اندرون مملکت سے حج کا ارادہ کرنے والوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
داخلی عازمین کے لیے چارپیکیج مقرر کیے گئے ہیں۔