Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ٹیسٹ: سرفراز کی سینچری سے میچ بچ گیا، سیریز ڈرا

امام الحق کو 12 رنز پر اش سودی نے بولڈ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔
میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے ساتھ ساتھ دو میچوں کی سیریز بھی ڈرا ہوگئی۔
جب امپائر نے میچ کم روشنی کے سبب دو اوورز پہلے ختم کیا تو پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے شاندار سینچری سکور کرکے نہ صرف میچ بچانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ پاکستان کی جیت کی امیدوں کو بھی روشن رکھا۔ تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں سرفراز 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دی گئی 319 رنز کے چیلینجنگ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو شروع ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چوتھے دن کھیل کے آخری سیشن میں صفر رنز پر پاکستان کی دو وکٹیں گر گئی تھی۔
جمعے کو پاکستان نے کھیل کا آغاز بغیر کوئی سکور کے دو وکٹوں کے نقصان پر کیا۔  آج کے پہلے سیشن میں پاکستان کو پہلا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 35 رنز کے مجموعی سکور پر 12 رنز بنا کر اش سودھی کا شکار بنے۔ 
پاکستان کی چوتھی وکٹ 77 رنز پر گری جب بابر اعظم کو 27 رنز کے انفرادی سکور پر بریس ویل نے پویلین بھیج دیا۔
شان مسعود 35 رنز بنا کر جب پویلین لوٹ گئے تو پاکستان کا سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تھا اور لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ آسانی سے ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔  
اس وقت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور سعود شکیل نیوزی لینڈ باؤلنگ اٹیک کے سامنے بند باندھنے میں کامیاب ہوئے اور چھٹی وکٹ کے لیے 123 رنز کی پارٹنرشب قائم کی۔
سعودی شکیل 32 رنز بناکر بریس ویل کا شکار بنے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 274 رنز کے سکور پر گری جب آغا سلمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ اس سے  قبل کراچی میں ہی کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
جمعرات کو چوتھے روز کے کھیل میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جس سے پاکستان کو 319 رنز کا ہدف ملا تھا۔
اس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا اور بغیر کسی رن کے دو وکٹیں گر گئیں۔
پاکستان کی آج گرنے والی تیسری وکٹ امام الحق کی تھی جن کو اش سودی نے 12 رنز پر بولڈ کیا۔
پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے۔ بریسویل نے 27 رنز پر ان کا کیچ پکڑا۔ ان کے بعد شان مسعود بھی ہٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 35 رنز بنائے تھے۔
خیال  رہے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جبکہ پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے  قبل کراچی میں ہی کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

شیئر: