ممبئی.. بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہاہے کہ میرے خاندان کا ہر رکن کی فیشن کے معاملے میں پسند مختلف ہے۔ فیشن کے معاملے میں ہر شخص کی پسند مختلف ہوتی ہے۔ بیٹے ہرش وردھن کے فیشن کے معاملے میں مختلف اسٹائل کے ہیں،وہیں، میری بیٹی سونم اور میری بیوی سنیتا کا بھی مختلف اسٹائل ہے۔ ہم سب کی اپنی اپنی پسند ہے اور ہم سب اس معاملے میں ایک دوسرے کا مشورہ نہیںلیتے اور اپنی پسند کے مطابق چلتے ہیں۔انیل کے بیٹے ہرش وردھن سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپنے والد کی طرح اسٹائل پر بہت توجہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا ہماری بات چیت زیادہ تر اس بات پر ہوتی ہے کہ اپنی اداکاری کوکس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔