Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پاپ سنگر بِلی آئلش کے گھر میں گھُسنے والا مشکوک شخص گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی (فوٹو: لاس اینجلس ٹائمز)
امریکی پاپ سنگر بِلی آئلش کے گھر میں گھسنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
لاس اینجلس ٹائمز نے پولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائی لینڈ کے قریب واقع گلوکار کے گھر کی دیوار ایک کالے کپڑے پہنے شخص نے پھلانگی تاہم علاقے کے کسی شخص نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔
لاس اینجلس پولیس کے سربراہ روساریو سروینٹس کا کہنا ہے کہ ’پولیس ٹیم اطلاع پر حرکت میں آئی اور نو بجے کے قریب گھر پر پہنچی اور مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔‘
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بلی آئلش کا آبائی گھر ہے جہاں گلوکارہ نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین کے ساتھ بچپن گزارا تاہم اب وہاں پر نہیں رہتیں۔
جائیداد کے ریکارڈ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ اب بھی اسی خاندان کی ملکیت ہے۔
واقعے کے بعد گلوکارہ کے ترجمان سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔
سات بار گریمی ایوارڈ یافتہ بلی آئلش نے 2019 میں ’لیٹ لیٹ شو‘ کے میزبان جیمز کارڈن کے ساتھ اپنے اس گھر اور محلے کا دورہ کیا تھا اور دونوں نے ایک ساتھ گانا بھی گایا تھا۔
اس وقت بلی آئلش اپنے خاندان کے ساتھ اسی گھر میں رہتی تھیں اور انہوں نے محلے میں رہنے والے لوگوں اور اپنے پہلے البم ’ڈونٹ سمائل ایٹ می‘ کے بارے میں بتایا تھا یہ المبم 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔
گلوکارہ نے جیمز کارڈن کو اپنی پالتو مکڑی اور وہ وائٹ بورڈ بھی دکھایا تھا جس پر کچھ گانوں کے بول لکھے تھے، جو بعدازاں بہت مقبول ہوئے تھے۔

شیئر: