کویت .... کویتی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ ایک سعودی نوجوان کویت کے کنگ فہد روڈ پر بجلی کے کھمبے سے گاڑی ٹکرانے پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ٹریفک کے اہلکار اور ایمبولینسیں پہنچ گئی تھیں۔ معائنے کے بعد پتہ چلا کہ سعودی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ہے۔ پولیس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے حادثے کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کویت سے سعودی عرب واپس جارہا تھا۔ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے پرگاڑی الٹ گئی تھی اور سعودی نوجوان جائے وقوعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔