جرمنی میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ایرانی شخص کو ’مہلک کیمیکل سے حملے کی منصوبہ بندی کے شُبے میں گرفتار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس اور استغاثہ نے اتوار کو بتایا کہ 32 سالہ نوجوان اور ایک اور شخص کو ڈورٹمنڈ کے شمال مغرب میں واقع قصبے کاسٹراپ راکسل سے حراست میں لیا گیا۔
ایک مشترکہ بیان میں حکام نے کہا کہ ’شُبہ ہے کہ اس شخص نے اسلامی انتہا پسندی سے متاثر ہو کر ایک سنگین حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے لیے اس نے مبینہ طور پر سائینائیڈ اور ریسن حاصل کیے تھے۔‘