Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سب سے زیادہ اور بریدہ میں سب سے کم مکانات کے کرائے

ہر ریجن، شہر اور محلے کے اعتبار سے مکانات کے کرایے مختلف ہیں (فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور شہروں میں مکانات اور بنگلوں کے اوسط کرایے یکساں نہیں ہیں۔ ہر ریجن، شہر اور محلے کے اعتبار سے کرایے مختلف ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق 2022 کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت بھر میں سب سے زیادہ اوسط زیادہ کرایہ جدہ اور سب سے کم اوسط کرایہ نجران اور بریدہ میں رہا ہے۔ 
 جدہ میں ایوریج فلور رینٹ 20971 ریال اور بنگلے کا کرایہ 68768 ریال ریکارڈ کیا گیا۔ 
الخبر میں مکان کا اوسط کرایہ 30632 ریال اور نجران میں ایک کمرے والے فلیٹ کا اوسط کرایہ9514 ریال ہے جبکہ بریدہ میں ایک کمرے والے فلیٹ کا کرایہ 9573 ریال رہا۔ 
’ایجار‘ پلیٹ فارم کے کرایہ انڈیکس کے مطابق ریاض میں فلیٹ کا اوسط کرایہ  18543 ریال اورایوریج فلور رینٹ 29161 اور بنگلے کا اوسط کرایہ 58650 ریال رہا۔ 
مکہ مکرمہ میں ایک کمرے والے فلیٹ کا اوسط کرایہ 15329، ایوریج فلور رینٹ 20817 اور بنگلے کا کرایہ 31954 ریال رہا۔ 
مدینہ منورہ میں ایک کمرے کے فلیٹ کا اوسط کرایہ 14472 اور ایوریج فلور رینٹ کا اوسط کرایہ 20587 اور بنگلے کا اوسط کرایہ 38987 ریال تھا۔ 

شیئر: