Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجارسسٹم میں کرایہ نامے کی شرائط میں تبدیلی ممکن ہے؟

کرایے نامے میں درج لازمی شرائط میں تبدیلی ممکن نہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
کرائے ناموں کے ڈیجیٹل سسٹم ’ایجار‘ میں درج شرائط کے حوالے سے وزارت بلدیات وہاوسنگ کا کہنا ہے کہ یکساں کرایے نامے درج اہم شرائط نکالی نہیں جاسکتی ۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات وہاوسنگ کے ٹوئٹرپرلوگوں نے دریافت کیا کہ ایجارسسٹم کے تحت جاری ہونے والے یکساں ڈیجیٹل کرایے نامے میں درج شرائط میں کمی وبیشی کی جاسکتی ہے؟
سوال کا جواب دیتےہوئے وزارت بلدیات و ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ یکساں کرایے نامے کے معاہدے میں درج بعض شرائط لازمی ہیں جن میں فریقین کے حقوق کا تحفظ ہے۔
لازمی شرائط میں رد وبدل کرنا ممکن نہیں البتہ اس کے علاوہ بعض شرائط اختیاری ہیں جن میں تبدیلی کرنا یا انہیں ختم کرنا ممکن ہے تاہم یہ اسی صورت میں ہوتا ہے جب فریقین اس پرمتفق ہوں۔
واضح رہے وزارت بلدیات وہاوسنگ کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں ڈیجیٹل کرایہ نامے کا سسٹم جاری ہے۔ ڈیجیٹل کرایے نامے کے سسٹم کو ’ایجار‘ کہا جاتا ہے۔
مذکورہ سسٹم کے تحت کرایہ نامہ بنانے کے بعد اس کی تصدیق کی جاتی ہے بعدازاں مصدقہ کرایہ نام کو ایجار کے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت مالک مکان اورکرایہ دار کوارسال کیاجاتا ہے۔
ایجار سسٹم کے تحت مالک مکان اورکرایہ دار دونوں کے حقوق وفرائض کا تحفظ کیا گیاہے تاکہ کسی کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

شیئر: