سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اس سال حج سیزن کے حوالے سے کئی اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 اور سبق کے مطابق الربیعہ نے جدہ کے ڈوم سینٹر میں’ایکسپو حج‘ کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سال حج سیزن میں کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا۔ عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی‘۔
مزید پڑھیں
-
وزیر حج کا 19 اسلامی ممالک کے وفود سے حج معاہدہNode ID: 732846
توفیق الربیعہ نے کہا کہ’ عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے اب بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے۔ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو مملکت کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہے‘۔
وزیر حج کا کہنا تھا کہ’ 2023 سے دنیا بھر کی حج ایجنسیوں کو اپنے ملک کے عازمین حج کو مطلوب سہولتیں فراہم کرنے والی پرمٹ ہولڈر کسی بھی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی اجازت ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکومت حرمین شریفین کے زائرین کی سہولت کے لیے بڑے منصوبے نافذ کررہی ہے۔ مسجد الحرام کی توسیع کا منصوبہ ان میں سے ایک ہے۔ اس پر 200 ارب ریال سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں بھی ایک اور بڑی توسیع ہورہی ہے‘۔
During the opening of #Hajj_Expo 2023, H.E. Minister of Hajj and Umrah Dr. Tawfiq AlRabiah announces:
“Number of Hajj pilgrims in 1444H will return to how it was before the Coronavirus pandemic without age restrictions.”#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/IZaPNqapIV
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) January 9, 2023