Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 وزیر حج کا 19 اسلامی ممالک کے وفود سے حج معاہدہ 

’معاہدوں کا تعلق عازمین کی تعداد، آمد اور روانگی کے علاوہ پیش کی جانے والی خدمات سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ حج معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق معاہدوں کا تعلق عازمین کی تعداد، آمد اور روانگی کے علاوہ پیش کی جانے والی خدمات سے ہے‘۔
علاوہ ازیں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے 12 ممالک کے وزرا پر مشتمل وفد سے بھی ملاقات کی ہے۔
وفد میں اردن کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد خلایلہ، بنگلہ دیش کے وزیر دینی امور محمد فرید الحق اور ایران کے وزیر حج سید صادق الحسنی شامل تھے۔
جن ممالک کے وفود سے معاہدے دستخط ہوئے ہیں ان میں ترکی، سوڈان، یمن، گھانا، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین شامل ہیں۔
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تمام وفود کو حج منصوبے سے آگاہ کیا ہے اور عازمین کو پیش کی جانے والی نئی سہولتیں کے متعلق تفصیلات بتائی ہیں۔

شیئر: