بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھیلنے جانے والے ایک میچ میں دو مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے دو پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک ہی دن سینچریاں سکور کر کے کرکٹ فینز کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
پیر کی رات کو ایک میچ میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے اعظم خان نے جبکہ عثمان خان نے چٹوگرام چیلنجرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینچریاں سکور کیں۔
مزید پڑھیں
-
تنقید کا جواب چوکوں چھکوں سے دینے والے اعظم خانNode ID: 645816
-
پی ایس ایل 8: کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہوا؟Node ID: 726121
اعظم خان 58 گیندوں پر 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز کے مجموعی سکور پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب چٹوگرام چیلنجرز کی جانب سے اوپننگ کرنے والے پاکستانی بیٹر عثمان خان نے 58 ہی گیندوں پر 103 رنز سکور کیے اور 19.2 اوورز میں اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں عثمان خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ اعظم خان بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ دونوں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
When you bring up your maiden T20 with a six
Take a bow, Azam Khan #BPL2023 pic.twitter.com/bBeYBGfoHr
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 9, 2023
اعظم خان تین انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں پاکستان کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں اعظم خان کو کیریئر کی پہلی سینچری سکور کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔
اسی ٹویٹ میں انہوں نے عثمان خان کی بھی تعریف کی اور اسے پاکستان کے لیے اچھی نشانی قرار دیا۔
It was great to see @MAzamKhan45 scoring his maiden T20 today, first of many I’m sure. Also kudos to the young boy Usman on his first T20 century, amazing to see some batting potential on the rise for Pakistan MA #BPL2023
— Wahab Riaz (@WahabViki) January 9, 2023
فرید خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’عثمان خان کو پاکستان سپر لیگ، ٹی10 لیگ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ ان کو پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مواقعے نہ ملنا غلط بات ہے۔‘
Usman Khan has the experience of playing HBL Pakistan Super League, T10 League and Bangladesh Premier League as well. It's harsh for him to not be getting regular opportunities in Pakistan's domestic cricket but what a fine talent he is #BPL2023pic.twitter.com/ngJRIWd0LN
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 9, 2023