Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر برسلز پہنچ گئے، یورپی عہدیداروں سے ملاقاتیں 

باہمی تعاون مضبوط و مستحکم بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ اور ایلچی برائے امور ماحولیات عادل الجبیر نے پیرکو برسلز می یورپی کمشنر برائے امیگریشن و داخلی امور اور یورپی کمیشن کے نائب سربراہ برائے ماحولیات اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر سرکاری دورے پر بیلجیئم میں ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات اور متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط و مستحکم بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
 علاقائی و بین الاقوامی امن کی خاطر امن کے  شعبے ، دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے انسداد کے حوالے سے تعاون کا موضوع بھی زیر بحث آیا ہے۔  

گرین مشرق وسطی اورگرین سعودی عرب انشیٹوز بھی زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

 یورپی کمیشن  کے نائب سربراہ برائے ماحولیات فرانس ٹیمرمینز سےی ملاقات میں کوپ 27 کانفرنس کی قراردادوں کے تناظر میں موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی مسائل اور اس حوالے سے بین الاقوامی  کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
سعودی عرب کی جانب سے گرین مشرق وسطی اورگرین سعودی عرب انشیٹوز بھی زیر بحث آئے۔
 موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب علاقائی و بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں موثر کردار ادا کررہا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے انسداد اور ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں یورپی یونین اور مملکت کے درمیان مشترکہ تعاون جدید خطوط پراستوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پریورپی یونین میں تعینات سعودی سفیر سعد العریفی اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری بھی موجود تھے۔

شیئر: